واشنگٹن: سرچ انجن میں اے آئی کا حامل گوگل کا نیا فیچر شامل .
جی ہاں گوگل کا نیا فیچر یہ ہے کہ اب صارفین کسی چیز کی طرف فون کا کیمرہ رکھنے کے بعد سوال پوچھنے کیلئے اپنی آواز کا استعمال کرسکیں گے
گوگل نے اپنے سرچ انجن میں اے آئی کی حامل متعدد اپ ڈیٹس کا اعلان کیا ہے.
ان اپ دیٹس کو ادارے نے اب تک کی سب سے اہم سرچ اپ ڈیٹس میں سے قرار دیا ہے۔
یہ حالیہ فیچرز برطانیہ میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں کے صارفین کیلئے پیش کیے گئے ہیں.
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب گوگل ایپ کے صارفین کسی چیز طرف فون کا کیمرہ رکھنے کے بعد سوال پوچھنے کے لیے اپنی آواز کا استعمال کر سکیں گے۔
گوگل نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ وہ اپنے سرچ لیبز پروگرام پر ابتدائی ٹیسٹرز سے ویڈیو ریکارڈ کرنے کے دوران سوالات پوچھنے کے لیے بھی اے آئی ٹول متعارف کرے گا.
اس کا مطلب یہ ہوا کہ AI ٹولز ویڈیو اور صارف کے سوال کو ایک ساتھ پروسیس کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ اسمارٹ فونز میں مختلف اپ ڈیٹس دنیا کی بڑی ٹیک فرموں کے درمیان ایک دوڑ ہے.
اس دوڑ کا مقصد یہ ہے کہ موجودہ صارفین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے نئے جنریٹو اے آئی ٹولز متعارف کرائے جائیں.
اس کے علاوہ ان کمپنیوں کا مقصد یہ بھی ہے کہ ساتھ ہی ساتھ نئے صارفین کو بھی شامل کیا جا سکے۔
……