صارفین آن لائن جعلسازی سے بچنے کے لئے مشکوک ٹیکسٹ ، ای میل یا ویب سائٹ کا اسکرین شارٹ اپ لوڈ کر کے چیکنگ کر سکیں گے۔
برطانیہ میں صارفین کو انٹرنیٹ پر آئے روز ہونے والی جعلسازیوں سے بچانے کے لیے آن لائن جعلسازی کی شناخت کرنے والا ایک نیا ٹول متعارف کروا گیا ہے۔
آن لائن جعلسازی سے بچنے کے لئے صارفین کسی بھی مشکوک ٹیکسٹ، ای میل یا ویب سائٹ کا اسکرین شارٹ اس نئے ٹول پر اپ لوڈ کریں گے اور دیکھیں گے کہ آیا یہ محفوظ یا ان کے ساتھ کوئی فراڈ کیا جعلسازی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
جعلسازی سے بچانے والے اس نئے ٹول کو آسک سِلور نام دیا گیا ہے اور یہ ٹول واٹس ایپ میں استعمال کیا جاسکے گا۔ صارف کی طرف سے اس ٹول میں سائن اپ ہونے کے بعد یہ دیگر کونٹیکٹ کی طرح ظاہر ہو گا اور اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے فوری جائزہ لے کر بتائے گا کہ آیا متعلقہ چیٹ اسکیم ہے یا درست ہے
اس ٹول پر سیٹ اپ کرنے کے بعد صارف کو بتایا جائے گا کہ آیا ای میل، ٹیکسٹ یا ویب سائٹ مکمل طور پر محفوظ ہے اور اسکیم، اس کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے رپورٹ کرنے جیسے اقدام سے بھی صارف کو آگاہ کرے گا۔
غیر منافع بخش اسکیم پروٹیکشن گروپ گیٹ سیف آن لائن نے جعلسازی سے بچانے والے اس آلہ کو بنانے والی کمپنی کے ساتھ اشتراک کر کے پبلک کے لیے یہ ٹول لانچ کر دیا ہے ،اس سے یقینی طور پر آن لائن اسکیم سے محفوظ رہنے کے لیے آگہی میں صارفین کو بھرپور مدد مل سکے گی۔