نادرا کی طرف سے دی گئی درخواست پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انکوائری کی تو نادرا کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد کی ڈگری جعلی نکلی۔
نادرا نے جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد کو ملازمت سے برطرف کر دیا، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انکوائری کرتے ہوئے نادرا کی جانب سے دی جانے والی معلومات کی تصدیق کر دی، جس نے اعلیٰ حکام نے ایکشن لیا۔
ذرائع کے مطابق نادرا کے ڈائریکٹر جنرل سرگودھا ریجن ذوالفقار احمد کی ایم بی اے کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی کیونکہ ڈگری پر دستخط کرنے والے اس وقت جارج میسن یونیورسٹی امریکا کے صدر ہی نہیں تھے، اس کے علاوہ بی بی اے کی ڈگری میں کالج کا دیا ہوا نام دراصل ڈگری کے اجرا کے وقت کچھ اور تھا۔
نادرا کی طرف سے دی جانے والی درخواست پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انکوائری کی تو نادرا کی حاصل کی ہوئی تمام معلومات درست ثابت ہوئیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ایچ ای سی کی جانب سے مساوی ڈگری کی منسوخی کے فیصلے کو برقرار رکھا جبکہ نادرا کی جانب سے اظہار وجوہ کے نوٹس پر بھی ذوالفقار احمد کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔
چیئرمین نادرا نے ہائی کورٹ کے فیصلے اور اظہار وجوہ میں غیرتسلی بخش جواب پر ذوالفقار احمد کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوکری سے برطرف کر دیا۔