آٹو ڈبنگ فیچر

آٹو ڈبنگ فیچر متعارف ، یوٹیوب نے اپنا وعدہ پورا کر دیا

یوٹیوب کا آٹو ڈبنگ فیچر لاکھوں کی تعداد میں موجود معلوماتی یا تعلیمی یوٹیوب پارٹنر پروگرام چینلز کے لئے دستیاب ہے۔

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کی طرف سے اعلان کے ڈیڑھ سال بعد اے آئی ڈبنگ سروس متعارف کرا دی گئی ہے، یوٹیوب کی جانب سے فیچر کی خبر آٹو ڈبنگ کی حامل کچھ مثالی ویڈیوز کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔

آٹو ڈبنگ فیچر لاکھوں کی تعداد میں موجود معلوماتی یا تعلیمی یوٹیوب پارٹنر پروگرام چینلز کے لئے دستیاب ہو گی اور اس کو وسیع پیمانے پر جلد ہی جاری بھی کر دیا جائے گا۔

اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے تخلیق کار اپنی انگریزی زبان کی ویڈیو فرانسیسی ، جرمن ، ہندی ، انڈونیشین ، اطالوی ، جاپانی، پرتگالی یا ہسپانوی زبان میں ڈب کرنے کے اہل ہو جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان زبانوں میں سے کسی زبان کی ایک ویڈیو کی صرف انگریزی ڈبنگ ہی کی جا سکے گی۔

ڈبنگ کا یہ عمل خود کار طریقے سے ہونا چاہئے اور تخلیق کار ویڈیو لائیو ہونے سے پہلے ان کا پری ویو کرنے کے اہل بھی ہوں گے جبکہ ڈب شدہ ویڈیوز یوٹیوب اسٹوڈیو کی زبانوں کے سیکشن میں دیکھنے کے لئے دستیاب ہو گی اور آٹو ڈب لیبل کے ساتھ دِکھائی بھی دے گی۔

یوٹیوب کمپنی کی طرف سے مثال کے لیے ڈبنگ کے ساتھ تین ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں، جن میں سے دو کو بالترتیب فرانسیسی اور ہندی سے انگریزی میں ڈب کیا گیا ہے اور ایک کو انگریزی میں ڈبنگ کے لیے مختلف آپشنز کے ساتھ آزماتے ہوئے شیئر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں