POCO کے نئے فونز میں 10 ہزار ایم اے ایچ تک بیٹری

اسلام آباد۔POCO کے نئے فونز میں 10 ہزار ایم اے ایچ تک بیٹریاسمارٹ فون بنانے والی کمپنی POCO ستمبر میں بڑی بیٹری والے نئے فونز متعارف کرا رہی ہے۔

کمپنی کے مطابق POCO X8 5G میں 9 ہزار ایم اے ایچ جبکہ POCO X8 Power 5G میں 10 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں فونز 4 ستمبر 2026 کو متعارف ہوں گے۔

X8 5G میں 67 واٹ جبکہ X8 Power 5G میں 100 واٹ فاسٹ چارجنگ کی سہولت متوقع ہے۔

یہ فونز خاص طور پر گیمنگ اور طویل استعمال کرنے والے صارفین کے لیے توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں