اسلام آباد: ریئل می نے پاکستان میں C100 سیریز لانچ کردی ہے، جس کی نمایاں خصوصیت 8000mAh کی بڑی بیٹری ہے۔
کمپنی کے مطابق نیا فون نوجوان صارفین کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے اور طویل بیٹری ٹائمنگ کے ساتھ روزمرہ استعمال کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
ریئل می C100 سیریز کی لانچ پاکستان کی موبائل مارکیٹ میں ایسے وقت ہوئی ہے جب صارفین بڑی بیٹری، بہتر کارکردگی اور مناسب قیمت والے اسمارٹ فونز میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔
کمپنی نے فون کو جدید ڈیزائن اور روزمرہ کی مختلف ضروریات کے لیے موزوں قرار دیا ہے۔











