اے آئی ویڈیو

اے آئی ویڈیو تخلیق کرنے والی جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف

چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی کی طرف سے Sora نامی اے آئی ویڈیو بنانے والی ٹیکنالوجی لانچ کی گئی ہے۔

یہ ایک ایسا اے آئی ویڈیو ٹول ہے جو کہ صارفین کو اعلی معیاری ویڈیوز تیار کرنے کے قابل بنائے گا۔ سورا کی طرف سے ٹربو صارفین کو 20 سیکنڈز تک چلنے والی ہائی ڈیفینیشن ویڈیوز بنانے کا بہت آسان اور تیز ترین تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

اوپن اے آئی کی طرف سے اس حوالے سے آن لائن اعلان کیا گیا ہے جس میں ادارے نے کہا ہے کہ ہم اپنی ویڈیو جنریٹنگ ٹیکنالوجی متعارف کروانے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو اس سے جڑے امکانات کو تلاش کرنے اور اس کی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کے قابل بنانے میں مدد فراہم کر سکیں۔

ادارے کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سورا کا یہ ابتدائی ورژن ہر جگہ لوگوں کو تخلیقی صلاحیتوں کی نئی شکلوں کو تلاش کرنے، اپنی کہانیاں بنانے کے ساتھ اس کی حدود کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔

صارفین اس ویڈیو جنریٹنگ ٹیکنالوجی کو موجودہ ڈیجیٹل معلومات کو شامل کرنے، تحریری متن سے نئے مواد کو تخلیق کرنے، اسے طویل کرنے اور ریمکس کیلئے اپنے استعمال میں لا سکیں گے۔

نئی ٹیکنالوجی سورا میں موجود اسٹوری بورڈ ٹول صارفین کو تحریر، تصاویر یا ویڈیو شامل کرتے ہوئے ہر فریم کے نتائج کو کنٹرول کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے اور دو کمیونٹی فیڈز نئے اور مسلسل اپ ڈیٹ مواد بھی فراہم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں