انسانی آنکھ

انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟ انتہائی حیرت انگیز معلومات

ماہرین کے مطابق انسانی آنکھ کی ریزولوشن اس وقت سب سے زیادہ ہوتی ہے جب کوئی بھی منظر تبدیل ہو رہا ہوتا ہے۔

کیمرہ آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی جزو بن چکا ہے جس میں سب کو زیادہ سے زیادہ میگا پکسلز درکار ہوتے ہیں، لیکن کیا آپ نے کبھی اپنی آنکھ کے بارے میں سوچا ہے کہ اس میں کتنے میگا پکسلز ہوتے ہیں؟

ایک انسانی آنکھ تقریبا 576 میگا پکسلز (ایم پی) کے برابر ہے، اس کا مطلب ہے کہ دنیا و آسمان کے نظاروں کو ان کے اصل رنگ اور شفافیت سے دیکھنے کیلئے انسانی آنکھ کو 576 ایم پی درکار ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ میگا پکسلز دراصل کسی بھی تصویر میں پکسلز کی تعداد کی پیمائش ہوتی ہے، ایک میگا پکسل ایک ملین پکسلز کے برابر ہوتا ہے۔

کسی بھی آنکھ کی ریزولیوشن کا تخمینہ مقامی تفصیلات کی مقدار سے لگایا جاتا ہے جو انسان کی آنکھ میں سمانے والے منظر میں دیکھ سکتا ہے۔

آنکھ کی ریزولوشن اس وقت سب سے زیادہ ہوتی ہے جب منظر تبدیل ہو رہا ہو، لیکن اگر وہ ایک ہی منظر میں ہو تو ریزولوشن بہت کم ہو جاتی ہے، تقریبا 5 سے 15 میگا پکسلز تک۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید ترین کیمرے بھی پوری طرح سے انسان کی آنکھ کی بصری صلاحیتوں کی نقل نہیں کر سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں