اسلام آباد:رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کو نااہل قرار دیا جا چکا ہے اس لیے وہ وزیراعلیٰ کا انتخاب نہیں کرسکتے۔
سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سہیل آفریدی نااہلی کیس کی سماعت کی۔
شیر افضل مروت نے مؤقف اختیار کیا کہ سہیل آفریدی کو غیر آئینی طریقے سے وزیراعلیٰ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سے زبردستی استعفیٰ لیا گیا جو آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 8 کے خلاف ہے۔
ان کے مطابق گورنر نے پہلی مرتبہ استعفیٰ منظور نہیں کیا تھا جس کے بعد دوسری مرتبہ ہاتھ سے لکھا ہوا استعفیٰ بھیجا گیا۔











