اسلام آباد: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے کہا ہے کہ اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جائے کیونکہ آئین کی پاسداری ہی معاشرے میں استحکام کی بنیاد ہے۔
نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے عزم کی تجدید ضروری ہے۔ وفاقی آئینی عدالت اپنی آئینی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہے اور انصاف تک رسائی ہر شہری کا حق ہے۔
جسٹس امین الدین خان نے عدالتی امور میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ادارہ جاتی استعداد اور شفافیت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے عدلیہ کی آزادی اور بار و بینچ کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔











