خواجہ آصف کا پیپلز پارٹی کی صوبوں سے متعلق پالیسی پر سوال

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرائیکی صوبے کی بات ہو تو پیپلز پارٹی حمایت یا نرم گوشہ ظاہر کرتی ہے لیکن متعدد صوبوں یا انتظامی یونٹس کی بات پر سندھودیش کا نعرہ سامنے آجاتا ہے۔

ایکس پر بیان میں خواجہ آصف نے پیپلز پارٹی کی اس پالیسی کو دو رخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس کے پیچھے کچھ اور دیکھتے ہیں جس کی مناسب وقت پر تشریح کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی آئینی اصول ہے جسے 18ویں ترمیم سے تقویت ملی تاہم اس پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں ہوا۔ ان کے مطابق صوبے بنائیں یا انتظامی یونٹس اصل ضرورت اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ نظام اختیارات کے ارتکاز کے باعث متروک ہوچکا ہے اور ملک میں موجود 36 ڈویژنز کو بھی انتظامی بنیاد بنایا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں