بلوچستان کے نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلیے فٹبال کپ کا شاندار انعقاد

کوئٹہ:بلوچستان میں نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے چھٹا آل پاکستان وزیر اعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ جاری ہے جس میں ملک بھر کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ٹورنامنٹ میں چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔ مقابلوں میں نامور فٹبال کھلاڑیوں کے ساتھ ہزاروں تماشائی بھی شرکت کر رہے ہیں۔

مہمان ٹیموں کے کھلاڑیوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کو پاکستان کا ایک اہم ایونٹ قرار دیا۔

محکمہ کھیل بلوچستان کے مطابق فٹبال گولڈ کپ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنا اور کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں