اسلام آباد:دفاعی چیمپئن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ عباس آفریدی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ رضا کچلو ٹیم کے منیجر ہوں گے۔
تین روزہ ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا جس میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور پاکستان گروپ سی میں بھارت اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ شامل ہے۔
پاکستانی اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی کے علاوہ عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔
پاکستانی ٹیم 28 اکتوبر کو ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہوگی۔











