یمن: انصار اللہ کے سینیئر رہنما محمد البخیتی نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں نے بحیرہ احمر سے منسلک اہم سمندری گزرگاہ باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حوثی جنگجوؤں نے یمن کے مغربی صوبے تعز میں اہم علاقوں کے علاوہ الخالد اور جبل النصر کے فوجی اڈوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے جبکہ ان کی پیش قدمی المخا بندرگاہ کے داخلی حصوں تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق حوثیوں نے المخا ایئرپورٹ بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ مزاحمت کرنے والے متعدد عناصر نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
باب المندب عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے جہاں سے تیل گیس اور غذائی اجناس سمیت بڑی مقدار میں تجارتی سامان گزرتا ہے۔
یمن کی صدارتی لیڈر شپ کونسل کے صدر رشاد علیمی نے خبردار کیا ہے کہ باب المندب کے قریب عسکری صورتحال میں تبدیلی کے اثرات سوئز کینال تک پہنچ سکتے ہیں جس سے عالمی تجارت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔











