اسلام آباد:برطانوی محققین نے انکشاف کیا ہے کہ متوسط یا خوشحال طبقے کے مقابلے میں کم آمدنی والے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے نوعمر افراد میں کھانے سے متعلق بیماریوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
یونیورسٹی کالج لندن کی تحقیق کے مطابق جن نوجوانوں کے والدین نے یونیورسٹی کی تعلیم حاصل نہیں کی ان میں اینوریکسیا بُلیمیا اور حد سے زیادہ کھانے کی بیماریوں کا خطرہ 25 فیصد زیادہ پایا گیا۔
محققین نے خبردار کیا کہ کھانے کی بیماریوں کو صرف خوشحال طبقے کا مسئلہ سمجھنا ایسے نوجوانوں کی تشخیص اور علاج میں رکاوٹ بن سکتا ہے جنہیں مدد کی زیادہ ضرورت ہے۔a











