اسلام آباد:اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس میں شرکت کے لیے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ سطح کے وفود کی آمد جاری ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ازبکستان کے نائب وزیر خارجہ بوبور عثمانوف بھی اسلام آباد پہنچ گئے۔
اجلاس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مہمان وفود کے اعزاز میں استقبالیہ عشائیہ دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں تعاون کے فروغ اور امن، ترقی و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔
عشائیے میں وفاقی وزرا عطا اللہ تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، ای سی او سیکریٹریٹ کے نمائندوں اور سفارتی شخصیات نے شرکت کی۔











