ملک بھر میں آٹے کی ہوشربا قیمتیں؛ کراچی میں سب سے زیادہ مہنگا

اسلام آباد۔ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، جس سے کراچی کے شہری سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3093 روپے، پشاور میں 3100 روپے، راولپنڈی میں 3067 روپے، حیدرآباد میں 2940 روپے اور بنوں میں 2900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 3200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں