گوجرانوالہ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور مہنگائی کے خلاف جاری احتجاج کو لانگ مارچ میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 20 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف تاریخی لانگ مارچ ہوگا جس میں ملک بھر سے عوام شرکت کریں گے۔
راولپنڈی میں جاری دھرنے کے دوران شدید بارش اور طوفان سے اسکرین سسٹم متاثر ہوگیا تاہم کارکن پانی میں کھڑے ہوکر آڈیو کے ذریعے حافظ نعیم الرحمان کا خطاب سنتے رہے۔
انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ پیٹرولیم لیوی ختم نہ کی گئی تو تحریک مزید وسیع کی جائے گی۔











