لندن:ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بہت زیادہ گرم چائے یا کافی پینے سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
برطانیہ میں ہونے والی تحقیق کے دوران تقریباً 10 لاکھ درمیانی عمر کے افراد کا لگ بھگ 14 سال تک جائزہ لیا گیا۔ محققین نے ایسے افراد کا موازنہ کیا جو چائے یا کافی کو بہت گرم پینا پسند کرتے تھے ان افراد سے کیا جنہوں نے اپنے مشروبات کو گرم قرار دیا۔
تحقیق کے مطابق 65 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ درجہ حرارت پر مشروبات پینے والے افراد میں غذائی نالی کے اسکویمس سیل کارسینوما کا خطرہ تقریباً تین گنا زیادہ پایا گیا۔ غذائی نالی منہ کو معدے سے ملانے والی نالی ہے۔
محققین کے مطابق عام طور پر چائے اور کافی کا درجہ حرارت 50 سے 60 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہوتا ہے تاہم یہ مشروب کی تیاری اور پینے کے طریقے کے مطابق مختلف ہوسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چائے یا کافی کو انتہائی گرم حالت میں فوراً پینے کے بجائے کچھ دیر ٹھنڈا ہونے دینا زیادہ محتاط طرز عمل ہوسکتا ہے۔











