بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب

مظفر آباد۔مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں 30 ووٹ حاصل کرکے ریاست کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار مختار خان صرف 14 ووٹ ہی حاصل کر سکے۔ اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے کل 32 اراکین موجود ہیں جبکہ 7 نشستوں پر تاحال انتخابات کا عمل مکمل ہونا باقی ہے۔

یاد رہے کہ بیرسٹر افتخار گیلانی اس سے قبل وزیر تعلیم کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

نئے وزیر اعظم بیرسٹر افتخار گیلانی پہلی بار 2011 میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ موجودہ اسمبلی میں وہ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے ذریعے کامیابی حاصل کر کے ایوان میں پہنچے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں