راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے اطراف نیا سیکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا ہے جو تاحکم ثانی جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق جیل کے گرد مزید 6 پولیس ناکے قائم کیے گئے ہیں جبکہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی چکری اور ٹھلیاں میں بھی سیکیورٹی ناکے لگائے گئے ہیں۔
سیکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر 435 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جن میں ضلعی پولیس ایلیٹ فورس ڈولفن فورس اور رائٹ مینجمنٹ کے اہلکار شامل ہوں گے۔
نئے پلان کے تحت داہگل سے گورکھپور تک تمام پٹرول پمپس ہوٹل دکانیں اور کمرے بند کروائے جائیں گے۔ سیکیورٹی سپرویژن کی ذمہ داری ایس پی صدر اور انچارج ڈی ایس پی صدر کو سونپی گئی ہے۔











