بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی کی بہن کی توہین عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی گئی۔
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے توہین عدالت درخواست پر اعتراض عائد کردیے، ذرائع نے کہا کہ توہین عدالت کے الزام کا سامنا کرنے والے فریقین کیساتھ الزامات کی فہرست فراہم نہیں کی گئی۔
بعد ازاں پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات کو دور کردیا گیا، پی ٹی آئی کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے عائد اعتراض کو دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کردی گئی۔











