لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے استعفیٰ دیدیا

لاہور۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ 7 مئی 2021 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے تھے اور 2036 میں ریٹائر ہونا تھا۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے کہا کہ جج کے منصب پر خدمات انجام دینا ان کے لیے اعزاز اور باعث فخر رہا۔ استعفے کے بعد وہ قانونی اسکالرشپ پالیسی ریسرچ اور تقابلی عدالتی پریکٹس کے شعبوں میں کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی بینچ پر گزارے گئے سال ان کی پیشہ ورانہ زندگی کے اہم ترین سال رہے اور وہ آئین و قانون کی حکمرانی سے وابستگی کے عزم کے ساتھ بینچ چھوڑ رہے ہیں۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے کی کاپی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی بھجوا دی ہے۔

وہ لندن اسکول آف اکنامکس کے گریجویٹ اور مڈل ٹیمپل کے بیرسٹر ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کا جج بننے سے قبل وہ 2016 سے 2020 تک پاکستان بار کونسل کے منتخب رکن اور انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ بھی رہے۔ وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سینئر وکیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں