انتظامی بنیاد پر صوبے بننے چاہئیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو صرف کوئٹہ میں بیٹھ کر ایک اکائی کے طور پر مؤثر انداز میں نہیں چلایا جاسکتا۔ نئے صوبے لسانی نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں نئے صوبوں کے قیام پر اتفاق رائے ہوجائے تو بلوچستان اسمبلی بھی اس معاملے میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے لیے سول ملٹری توازن ضروری ہے اور ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ حکومت مسنگ پرسنز کے معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ان کی موجودگی کم سے کم کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں