پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔

اوگرا کی جانب سے 8 ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 90 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 8 ستمبر کو رات 12 بجے سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں