اسلام آباد۔تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مار چ کے پیش نظر وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فوج تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت دی گئی، افواج پاکستان کی 3 کمپنیاں 6 ماہ کے لیے راولپنڈی میں تعینات رہیں گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر وفاقی کابینہ نے راولپنڈی میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔











