اسلام آباد۔ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے 11ویں اور 12 ویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ایونٹ میں 11 ویں پوزیشن حاصل کرلی۔
رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈز کے ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ مقررہ وقت تک برابر رہا جس کے بعد فاتح ٹیم کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا گیا۔ دباؤ کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار اعصاب کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی حاصل کی۔
پاکستان کی فتح نے نہ صرف قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں 11 ویں پوزیشن دلوائی بلکہ عالمی رینکنگ میں بھی اہم بہتری کی راہ ہموار کردی ہے۔











