چھوٹی گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کیلئے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

اسلام آباد:وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی اسکیم کا اعلان کردیا۔

اسکیم کے تحت موٹرسائیکل رکشا چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر پڑنے والے بوجھ کا حکومت کو احساس ہے اور مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں