پمز ہسپتال میں انتظامی عہدوں پر نئی تقرریوں کے احکامات جاری

اسلام آباد: وزارت قومی صحت نے پمز ہسپتال میں انتظامی عہدوں پر نئی تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے، احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور مزید احکامات تک برقرار رہیں گے۔

مراسلہ کے مطابق این آئی ایچ اسلام آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد سلمان کو پمز اسپتال کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا۔

ڈاکٹر محمد سلمان کی خدمات تین سالہ ڈیپوٹیشن پر بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر (بی ایس۔21)پمز تفویض کی گئی۔ ڈاکٹر محمد سلمان کو این آئی ایچ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج بھی سونپا گیا۔

ڈاکٹر الطاف حسین پروفیسر ای این ٹی پمز کو جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر (غیر طبی، بی ایس۔20)کا اضافی چارج تفویض کیا گیا۔

ڈاکٹر نزہت یاسمین پروفیسر پیڈیاٹرکس میڈیسن کو جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال کا اضافی چارج تفویض کیا گیا۔

ڈاکٹر شمائلہ، ایسوسی ایٹ پروفیسر آبس/گائنی کو پروفیسر اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آبس/گائنی کا چارج دے دیا گیا۔

ڈاکٹر رحمٰنہ وارث اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرکس کو ایسوسی ایٹ پروفیسر پیڈیاٹرکس چلڈرن ہسپتال کا تین ماہ کے لیے چارج دیا گیا۔

اس طرح ڈاکٹر امینہ، میڈیکل آفیسر پیڈیاٹرکس کو سینئر رجسٹرار آبس/گائنی ایم سی ایچ کا تین ماہ کے لیے چارج دیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں