اسلام آباد۔وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی آئندہ نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، اسے سیاسی دباؤ کے لیے ہتھیار بنا لینا قابل قبول نہیں ہے۔
وزیراعظم نے پانی کے سیاسی استعمال کو مسترد کر دیا اور علاقائی استحکام کے لیے ٹھوس لائحہ عمل پیش کیا اور کہا کہ عالمی معاہدوں کی روح اور الفاظ کے مطابق مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے۔
شنگھائی تعاون تنظیم عالمی امن و استحکام کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے جس کے 25 سال مکمل ہونا ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ پاکستان اس تنظیم کے ایک ذمہ دار اور فعال رکن کے طور پر تنازعات کے پرامن حل اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر مکمل یقین رکھتا ہے۔











