اسلام آباد: خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع اللہ جان نے کہا ہے کہ جے یو آئی سے بعض معاملات طے پا گئے ہیں جبکہ دیگر امور پر مشاورت جاری ہے۔
پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع اللہ جان نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان مثبت پیش رفت ہوئی ہے جس سے متعلق جلد مزید خبریں سامنے آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بن چکا ہے اور کوشش ہے کہ اس اتحاد کو سڑکوں پر بھی لایا جائے۔ آئندہ احتجاج فیصلہ کن ہوگا اور پی ٹی آئی ہر صورت اسلام آباد پہنچے گی۔
شفیع اللہ جان کا کہنا تھا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو اسلام آباد سے واپس نہیں جائیں گے۔ تاہم احتجاج میں تمام کارکنوں کی شرکت نہیں ہوگی بلکہ اس حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔











