جنوبی پنجاب اور بہاولپور کی صوبائی قراردادیں پرانی اور عملی حیثیت کھو چکی ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور کو صوبہ بنانے سے متعلق پنجاب اسمبلی کی تقریباً 10 سال پرانی قراردادیں اب عملی حیثیت کھو چکی ہیں۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے بعد کسی قرارداد پر عمل نہ ہو تو نئی اسمبلی دوبارہ قرارداد منظور کرسکتی ہے۔

نئے صوبوں کے قیام پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث آنا چاہیے جبکہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات منظور شدہ قانون کے تحت ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں