راولپنڈی پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی عائد

راولپنڈی:راولپنڈی پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے چھٹیوں کی بندش کا حکم جاری کردیا ہے۔

احکامات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے افسران اور اہلکار یکم اکتوبر تک چھٹی نہیں کرسکیں گے۔

حکام کے مطابق چھٹیوں پر پابندی کا فیصلہ پولیس کی دستیابی اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں