ریاض: سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور حوثی حملوں پر غور کیا گیا۔
سعودی کابینہ نے ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حوثی حملوں کی شدید مذمت کی۔
کابینہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔
اجلاس میں بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں اور بین الاقوامی بحری نقل و حرکت کو نشانہ بنانے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔











