سعودی عرب پر حوثی حملے ناقابل قبول، پاکستان کا سلامتی کونسل میں دوٹوک مؤقف

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے سیکریٹری خارجہ عاصم افتخار احمد نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی خودمختاری علاقائی سالمیت اور سلامتی کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ یمن کا بحران خطرناک مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور مزید کشیدگی روکنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے شہری اور اقتصادی اہداف پر حملوں سے علاقائی امن کے ساتھ عالمی تجارت اور توانائی کی سلامتی بھی متاثر ہوسکتی ہے۔ باب المندب میں حوثی سرگرمیوں کو بھی عالمی بحری تجارت کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔

پاکستانی مندوب نے یمن میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی یمن کی قیادت میں سیاسی عمل اور مذاکرات کی بحالی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی حل ہی پائیدار امن کی بنیاد بن سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں