پشاور: طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو مفت الیکٹرک سکوٹیز دینےکی منظوری

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں اسکوٹیز کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔

پہلے مرحلے میں پشاور کی طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اسکوٹیز دی جائیں گی جبکہ بعد ازاں منصوبے کو دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکٹرک اسکوٹیز سے خواتین کو تعلیم اور روزگار تک محفوظ رسائی ملے گی اور فضائی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں