پاکستان نیول فارمز، نیول سیلنگ کلب غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے راول جھیل کے کنارے پاکستان نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس شاہ رخ ارجمند پر مشتمل ڈویژن بینچ نے وزارت دفاع سابق نیول چیف ظفر محمود عباسی اور دیگر کی اپیلیں منظور کرلیں۔

عدالت نے نیول سیلنگ کلب کی عمارت گرانے سابق نیول چیف کے خلاف مس کنڈکٹ اور فوجداری کارروائی سمیت آڈیٹر جنرل کو قومی خزانے کے نقصان کا تخمینہ لگانے اور رقم واپس لینے سے متعلق احکامات بھی کالعدم قرار دے دیے۔

عدالت نے نیول فارمز کی زمین پاکستان نیوی ہیڈکوارٹر کے دفتر کے نام منتقل کرنے کو غیر قانونی قرار دینے کا حکم بھی ختم کردیا۔

یاد رہے یہ فیصلہ 2022 میں سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں پر جاری کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں