راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں علاقائی و عالمی صورتحال، پاکستان کے سکیورٹی تناظر پر تبادلہ خیال کیا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کا وفد مختلف ممالک کے طلبہ پر مشتمل تھا جبکہ خطے اور اس سے باہر امن و استحکام اور خوشحالی کے فروغ کی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی
سید عاصم منیر نے نوجوانوں میں تعلیم، ہنر کی ترقی اور کاروباری صلاحیت کی اہمیت اجاگر کی، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیتوں کے استعمال پر توجہ دینی چاہئے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بڑھتی ہوئی غیر یقینی دنیا میں نوجوانوں کے بامعنی کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے سے متاثر ہونے والی موجودہ دنیا میں حقائق پر مبنی تجزیہ اہم ہے۔











