نئی دہلی ۔سابق بھارتی کرکٹر اور قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ سنجے بنگر کی بیٹی انایا بنگر نے آسٹریلیا میں ویمنز کرکٹ میں واپسی کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
انایا بنگر نے پریس کانفرنس میںبتایا کہ وہ مارچ 2027 سے ایلیٹ سطح کی کرکٹ کھیلنے کے لیے تیاری کر رہی ہیں تاہم یہ عمل خودکار نہیں بلکہ کرکٹ آسٹریلیا کے مقررہ ضوابط کے تحت ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے انہیں ایک ایسا راستہ فراہم کیا ہے جو کھیل میں انصاف، مسابقتی شفافیت اور شمولیت کے اصولوں کو مدنظر رکھتا ہے۔
انہوں نے کہاہے کہ انہیں ٹیم میں جگہ کی ضمانت نہیں ملی، انہیں اپنی کارکردگی سے موقع حاصل کرنا ہوگا اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کی شناخت نہیں بلکہ کرکٹ انہیں ٹیم میں جگہ دلائے۔











