اسلام آباد۔برٹش کونسل نے اسکاٹش حکومت کے اشتراک سے اسکاٹ لینڈ پاکستان اسکالرشپ اسکیم برائے نوجوان خواتین و طالبات 2026-27 کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں جبکہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 15 ستمبر 2026 کر دی گئی ہے۔
اس اسکالرشپ پروگرام کا مقصد پاکستان میں مالی طور پر پسماندہ پس منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں معاونت فراہم کرنا ہے۔
پروگرام کا آغاز 2013 میں کیا گیا تھا اور اب تک اس کے تحت پاکستان بھر میں 25 ہزار سے زائد طالبات کو تعلیمی معاونت فراہم کی جا چکی ہے۔
گزشتہ ایک دہائی کے دوران اس اسکالرشپ اسکیم کی بدولت 25 ہزار سے زائد خواتین اور طالبات کو اسکول اور یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملاہے۔











