بھارت: طالبہ نے سونا چُرا کر بوائے فرینڈ کو بائیک دلائی، تحفہ ملتے ہی لڑکا فرار

نئ دہلی ۔بھارت میں محبت کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 19 سالہ کالج طالبہ پر الزام ہے کہ اس نے بوائے فرینڈ کیلئے مہنگی موٹر سائیکل خریدنے کی خاطر دوست کے گھر سے سونے کے زیورات چوری کیے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تامل ناڈو کے شہر کوئمبتور میں پیش آیا جہاں بی کام کی طالبہ آر جوائے پرنسی نے مبینہ طور پر اپنی دوست کے گھر سے 9 سوورن سونے کے زیورات چوری کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ نے زیورات فروخت کرکے حاصل ہونے والی تقریباً ڈھائی لاکھ بھارتی روپے کی رقم سے بوائے فرینڈ کیلئے موٹر سائیکل خریدی۔ چوری کا علم ہونے پر دوست کے والد نے پولیس کو اطلاع دی۔

تفتیش کے دوران طالبہ نے مبینہ طور پر چوری اور موٹر سائیکل خریدنے کا اعتراف کیا۔ تاہم دلچسپ موڑ اس وقت آیا جب موٹر سائیکل ملنے کے بعد بوائے فرینڈ مبینہ طور پر فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں