واشنگٹن۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے جارحانہ انداز اپنایا اور آٹومیٹک رائفل تھامے اپنی ایک تصویر شیئر کردی۔
اپنے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر صدر ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انھیں فوجی انداز میں آٹومیٹک رائفل اٹھائے دکھایا گیا ہے۔
اس تصویر کے پس منظر میں پہاڑی علاقہ ہے جس میں متعدد دھماکے ہوتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں جب کہ کیپشن لکھا ہے کہ نو مور نائس گائے یعنی اب مزید اچھا آدمی نہیں بنے رہنا۔











