وسیم اکرم نے بھی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کر دیا

لاہور۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے سابق کپتان اور رہنما کو بہت یاد کرتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں وسیم اکرم نے بتایا کہ گزشتہ تین برس سے عمران خان سے ان کی بات نہیں ہوئی تاہم وہ آج بھی انہیں اپنا دوست اور مینٹور سمجھتے ہیں۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ سیاسی معاملات اپنی جگہ لیکن عمران خان کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے بیانات کے باوجود وہ جاننا چاہتے ہیں کہ جیل میں سابق وزیراعظم کی اصل حالت کیا ہے۔

سابق کپتان نے عمران خان کو اپنے کیریئر کے اہم ترین رہنماؤں میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ سیاست سے قطع نظر وہ انہیں بطور دوست بہت یاد کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں