دبئی میں ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، تقریب میں ایونٹ میں شریک تمام آٹھ ٹیموں کی کپتانوں نے شرکت کی۔
پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، ہانگ کانگ اور میزبان متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شریک ہیں۔
تمام 15 میچز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کا آغاز تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے میچ سے ہوگا۔











