فیفا ورلڈکپ: پاکستان میں تیار کردہ چارج ایبل ’ٹرائی اونڈا‘ فٹبال توجہ کا مرکز

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں استعمال ہونے والی آفیشل میچ بال جدید ترین ٹریکنگ ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے جس کے باعث ہر میچ سے قبل اسے چارج کرنا ضروری ہوگا۔

اس نئی گیند میں ایک خصوصی سینسر نصب کیا گیا ہے جو کھیل کے دوران گیند کی ہر حرکت، اس کے مقام اور کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والے ہر رابطے کا ریکارڈ حقیقی وقت میں محفوظ کرے گا۔

یہ جدید نظام اسٹیڈیم میں نصب 12 ہائی ٹیک کیمروں کے ساتھ منسلک ہوگا جو گیند اور کھلاڑیوں سے متعلق ڈیٹا فی سیکنڈ 50 مرتبہ جمع کریں گے۔

حاصل ہونے والی معلومات وی اے آر حکام کو آف سائیڈ اور گول لائن سے متعلق فیصلوں میں مزید درستگی فراہم کرنے میں مدد دیں گی جس سے متنازع فیصلوں کے امکانات کم ہو جائیں گے۔

2022 ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والی گیند کے مقابلے میں اس بار سینسر کو گیند کے ایک پینل کے اندر براہِ راست نصب کیا گیا ہے۔

ہ جرمن کمپنی ایڈیڈاس کی ڈیزائن کردہ یہ فٹبال سیالکوٹ میں واقع ’فیوچر اسپورٹ‘ نامی پاکستانی کمپنی تیار کرتی ہے۔

اس فٹبال کو’ٹرائی اونڈا‘ کا نام دیا گیا ہے۔ لفظ ’ٹرائی اونڈا‘ دو الفاظ ’ٹرائی‘ (تین) اور اسپینش لفظ ’اونڈا‘ (لہر)کو ملاکر بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں