لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کے افسران جوانوں شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر کرتی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پاک فوج نے ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور آپریشن ردالفساد میں پیشہ ورانہ مہارت کے نئے معیار قائم کیے۔
انہوں نے کہا کہ جنگیں صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان یقین عزم اور حوصلے سے جیتی جاتی ہیں۔ پاکستان آج مضبوط اور اس کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ قومی اتحاد اور یکجہتی سے کرنا ہوگا اور دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو مل کر ناکام بنانا ہوگا۔











