نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد:وفاقی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کی بحث فی الحال سیمینارز فورمز اور میڈیا تک محدود ہے جبکہ اس معاملے کا اصل آئینی فورم پارلیمنٹ ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں نئے صوبوں کے حوالے سے نہ کوئی قرارداد پیش ہوئی ہے نہ بل آیا ہے اور نہ ہی باقاعدہ بحث جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوپن ڈسکشن کے بعد اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا اور پھر آئین و قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں