موبائل فون صارفین کیلئے پی ٹی اے ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کی سہولت

اسلام آباد:درآمد شدہ اسمارٹ فونز پر پی ٹی اے ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کی سہولت کا اعلان ہونے کے باوجود تاحال اس پر عملی طور پر عملدرآمد شروع نہیں ہوسکا۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے بجٹ 2026-27 میں صارفین کو موبائل فون ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کی اجازت دی تھی جبکہ ایف بی آر نے اس حوالے سے قانونی گنجائش بھی فراہم کردی ہے۔

تاہم ایف بی آر اور پی ٹی اے کی جانب سے اقساط کی ادائیگی کے لیے حتمی طریقہ کار اور تکنیکی نظام ابھی مکمل نہیں کیا جاسکا۔ حکام کے مطابق اس حوالے سے تکنیکی کام جاری ہے اور طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد صارفین کو آگاہ کیا جائے گا۔

اقساط کی سہولت کے تحت صارفین کو موبائل فون رجسٹریشن کے وقت یکمشت بھاری ٹیکس ادا کرنے کے بجائے مقررہ شرائط کے تحت اقساط میں ادائیگی کی اجازت ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں