ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے والدین کے ہمراہ ممبئی کے علاقے ورسووا میں ایک ہی منزل پر تین لگژری اپارٹمنٹس خرید لیے جن کی مجموعی مالیت تقریباً 44 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔
یہ اپارٹمنٹس زیر تعمیر رہائشی منصوبے گودریج اسکائی شور میں خریدے گئے۔ انوشکا شرما نے ایک اپارٹمنٹ تقریباً 14 کروڑ 89 لاکھ روپے جبکہ ان کے والدین نے متصل فلیٹ تقریباً 10 کروڑ 91 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔
رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما اور ان کے شوہر ویرات کوہلی نے بھی اسی منصوبے میں تقریباً 18 کروڑ 29 لاکھ روپے کا ایک اپارٹمنٹ مشترکہ طور پر خریدا ہے۔ جائیدادوں کی خریداری 8 جولائی 2026 کو رجسٹرڈ ہوئی جبکہ اپارٹمنٹس کی حوالگی جون 2031 تک متوقع ہے۔











