صدر ٹرمپ کا نومبر کے مڈٹرم الیکشن سے پہلے ایران پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں، وائٹ ہاؤس

امریکا: وائٹ ہاؤس کی نائب ترجمان اینا کیلی نے کہا ہے کہ امریکا نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔

الجزیرہ کے مطابق اینا کیلی نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول ایران معاشی اور فوجی لحاظ سے انتہائی خراب حالت میں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی ناکہ بندی کے باوجود تیل کی ترسیل ریکارڈ سطح پر جاری ہے جبکہ امریکی ناکہ بندی بھی پوری شدت سے برقرار رہے گی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس سے قبل دعویٰ کر چکے ہیں کہ ٹرمپ ایرانی قیادت کو ختم کرنے کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔ ٹرمپ بھی انتخابات سے پہلے حملے سے گریز اور بعد میں کارروائی کا عندیہ دے چکے ہیں۔

ایران جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے اور جنگی نتائج پر تنقید کے درمیان ٹرمپ کی مقبولیت متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں